آسیہ بی بی بیرون ملک نہیں گئی، ترجمان دفتر خارجہ کی وضاحت

شیئر کریں

آسیہ بی بی کی ملتان جیل سے رہائی کے بعد ملک چھوڑنے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی موجود ہیں۔ ڈاکٹر محمد فیصل کا صحافیوں کی جانب سے کیے گئے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ آسیہ بی بی کی بیرونِ ملک روانگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

قبل ازیں ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سپریم کوٹ کے 31 اکتوبر کے فیصلے کی روشنی میں سزائے موت معطل اور رہائی پانی والی آسیہ بی بی کو ملتان کی خواتین جیل سے رہا ہو نے کے بعد خصوصی طیارے میں اسلام آباد پہنچا دیا گیا۔ ڈان نے باوثوق ذرائع کے حوالے سے کہا تھا کہ آسیہ بی بی کو لے جانے والا طیارہ نور خان ایئر بیس سے ملحقہ بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اترا تھا۔

ایئرپورٹ پر اترتے ہی آسیہ بی بی کو سخت سیکیورٹی میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، حکام نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر آمدو رفت کے تمام معاملات کو خفیہ رکھا۔

رہائی کے بعد آسیہ بی بی کو ملک میں ہی رکھا جائے گا یا بیرونِ ملک روانہ کردیا جائے گا معاملے کی حساس نوعیت کو دیکھتے ہوئے حکام اس بارے میں کچھ بھی کہنے سے قاصر ہیں۔


شیئر کریں