بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے کینسر کا شکار

شیئر کریں

معروف بھارتی اداکارہ سونالی بیندرے نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں خطرناک کینسر کا عارضہ لاحق ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے نے سوشل میڈیا میں جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ نیویارک میں زیر علاج ہیں۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ‘بعض اوقات جب آپ کم توقع رکھتے ہیں لیکن زندگی آپ کو ایک موڑ پر دھکیل دیتی ہے اور حال ہی میں مجھے ہائی گریڈ کینسر تشخیص ہوا ہے جو مجھ تک پہنچ ہوچکا ہے جس کو آتے ہوئے ہم نہیں دیکھ پاتے’۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ‘معمولی درد کے باعث کچھ ٹیسٹ ہوئے جن میں غیر متوقع تشخیص ہوئی جس کے بعد میرے اہل خانہ اور قریبی دوست میرے پاس آئے اور تعاون کیا جس کے لیے میں ان سب کا مشکور ہوں’۔ انھوں نے کہا کہ ‘اس سے نمٹنے کے لیے فوری اور تیز کارروائی کے سوائے کوئی راستہ نہیں ہے اور نیویارک میں اپنے ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق زیرعلاج ہوں’۔

سونالی بیندرے کا کہنا تھا کہ ‘ہم مثبت سوچ رہے ہیں اور ہر قدم پر لڑنے کے لیے پرعزم ہوں اور فوری طور پر چند روز میں جو پیار ومحبت ملی ہے میرے لیے مددگار بنیں جس کے لیے میں بہت مشکور ہوں’۔ انھوں نے کہا کہ ‘میں اس لڑائی کا مقابلہ کررہی ہوں کیونکہ میرا خاندان اور دوست میرے ساتھ کھڑے ہیں جو میری طاقت ہیں’۔ سونالی بیندرے کے ساتھی اداکاروں اور اسٹارز نے اس بیان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا میں ان سے محبت کا اظہار کیا اور انھیں ہمت دلائی۔


شیئر کریں