امریکا ایران پر ’سرجیکل حملے‘ کرے، سعودی اخبار کا مطالبہ

شیئر کریں

سعودی عرب نے یمنی مزاحمت کاروں کی جانب سے مبینہ ڈرون حملوں کا الزام ایران پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران پر ‘سرجیکل حملہ’ کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار ایک سعودی اخبار میں کیا گیا ہے۔

جمعرات کو یمنی مزاحمت کاروں کی جانب سے ڈرون حملوں میں سعودی تیل کی ایک اہم پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ان حملوں کی وجہ سے خلیج فارس میں کشیدگی کی نئی لہر نے جنم لیا ہے۔

خطے میں بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے امریکہ نے اپنے جنگی بحری جہاز اور بمبار طیارے خطے میں پہنچا دیے ہیں۔ تاہم امریکی اور ایرانی رہنما دونوں ملکوں کی جنگ کے امکان کو مسترد کرتے ہیں۔


شیئر کریں