امریکہ نے آئی ایم ایف کو قرضے سے روک دیا

شیئر کریں

 امریکہ نے پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج سے چینی قرضوں کی ادائیگی کی مخالفت کر دی۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پیکج سے چینی قرضوں کی ادائیگی کا کوئی جوازنہیں ہے، آئی ایم ایف پاکستان کو بیل آوٹ پیکج دینے سے باز رہے۔

 آئی ایم ایف کے ترجمان کے مطابق پاکستان کی جانب سے قرض کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، کسی بھی متوقع پیکج پر پاکستانی حکام سےبات چیت نہیں کر رہے۔ تاہم ایک غیر ملکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر قرض لینے پرغور کر رہا ہے۔


شیئر کریں