امریکہ کی یک طرفہ پابندیاں ناکام بنائیں: روسی وزارت خارجہ

شیئر کریں

روسی وزارت خارجہ نےعالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ امریکہ کی یک طرفہ پابندیوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں ایران سے تیل کی خرید اور تجارت کا سلسلہ جاری رکھیں۔

روس نے ایران کے تیل اور صنعتی دھاتوں کے خلاف امریکہ کی یک طرفہ پابندی کی  شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں ایران سے تیل کی خرید اور تجارت کا سلسلہ جاری رکھیں۔

روس کا کہنا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکہ ہے اور امریکہ نے ایران کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بعض شقوں سے خارج ہونے پر مجبور کیا ہے۔

روس نے ایران سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی مزید شقوں سے خارج ہونے سے پرہیز کرے۔ روس نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر ایران کی طرف سے عمل در آمد کی بھی تعریف اور تمجید کی ہے۔

روس نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے رکن ممالک کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔




شیئر کریں