امریکی دباؤ کے باوجود تیل کی برآمدات جاری رکھیں گے: حسن روحانی

شیئر کریں

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ کے باوجود ایران تیل کی برآمدات جاری رکھے گا۔ یہ بات انہوں نے ٹیلی وژن پر براہ راست نشر ہونے والے اپنے خطاب میں کہی۔

صدر روحانی کے مطابق ایران کی تیل کی برآمدات کو صفر کی سطح پر لانا امریکا کا ایک غلط فیصلہ ہے اور ایران اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہونے دے گا۔ اپنے اس خطاب میں ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا آئندہ مہینوں میں دیکھ لے گا کہ ایران اپنی تیل کی برآمدات جاری رکھے گا۔

یہ امر اہم ہے کہ امریکا کی جانب سے آٹھ ممالک کو ایرانی خام تیل خریدنے کا استثنیٰ دو مئی کو ختم ہو جائے گا۔


شیئر کریں