انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوکر 149 تک پہنچ گیا

شیئر کریں

روپے کی مسلسل بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔ آج انٹر بینک میں ڈالر 2.48 روپے مہنگا ہو کر 149 روپے کا ہوگیا ۔

گزشتہ روز  کاروبار کے اختتام پر ڈالر مجموعی طور پر 5.13 روپے اضافے کے بعد 146.52 پر بند ہوا تھا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کے دوران منفی رجحان دیکھا گیا جہاں 100 انڈیکس 648 پوائنٹس کم ہو کر 33 ہزار 322 کی سطح تک آ گیا۔

واضح رہےکہ حکومت اورآئی ایم ایف کے درمیان معاہدے سے قبل ڈالر کی قدر 141 سے 142 روپے کے درمیان تھی۔ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ڈالر کی قدر میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے ایک بینک کے سربراہ نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ جیسے ہی ٹریڈنگ کا آغاز ہوا اس کے ساتھ ہی ڈالر کی قدر بڑھنا شروع ہوگئی، ہم نے سٹیٹ بینک سے یہ پوچھنے کے لیے رابطہ کیا کہ آخر یہ سب کیا ہورہا ہےجس پر ہمیں جواب میں بتایا گیا کہ آج ڈالر کی خریداری کے لیے کوئی ریٹ مقرر نہیں ہیں۔

گزشتہ سالوں کے دوران جب بھی روپے کی قدر میں کمی ہوئی اسی طریقے پر عمل کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک اچانک اپنی خاموش حمایت سے دستبردار ہو کر مارکیٹ کو خود قیمت مقرر کرنے کا کہتا ہے۔




شیئر کریں