انٹربینک میں ڈالر 148 روپے تک پہنچ گیا

شیئر کریں

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 4 فیصد مہنگا ہو کر 148 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

کاروباری لین دین کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5.61 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد وہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 146 اور قیمت فروخت 147 روپے دیکھی گئی۔ 

روپے کی قدر کم ہونے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی منفی رجحان ہے جہاں 100 انڈیکس 325 پوائنٹس کمی سے 33 ہزار 965 کی سطح پر آگیا۔

واضح رہےکہ حکومت اورآئی ایم ایف کے درمیان معاہدے سے قبل ڈالر کی قدر 141 سے 142 روپے کے درمیان تھی۔ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مارکیٹ میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت اورآئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد روپے کی قدر میں مزید 15 سے 20 فیصد کمی کا امکان ہے۔


شیئر کریں