انٹرنیشنل کلائمیٹ کانفرنس آج برلن میں

شیئر کریں

جرمن دارالحکومت برلن میں آج منگل کو ایک بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کانفرنس میں 35 ملکوں کے نمائندے شریک ہیں۔

ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس کے شرکاء سے جرمن چانسلر انگیلا میرکل خصوصی خطاب کرتے ہوئے دنیا کو درپیش ماحولیاتی مسائل کے حوالے سے اپنی ملکی ترجیحات بیان کریں گی۔

یہ کانفرنس سن 2010 میں قائم کیے گئے پیٹرزبرگ ڈائیلاگ کے تحت منعقد ہو رہی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ پیٹرزبرگ ڈائیلاگ اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس کے لیے ایک عمل انگیز ثابت ہو سکتا ہے۔ جرمن چانسلر کو ملک کے اندر اس دباؤ کا سامنا ہے کہ وہ کاربن اخراج میں کمی لانے کے عملی اقدام کریں۔


شیئر کریں