ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا دورہ اسلام آباد

شیئر کریں

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ پہنچے جہاں شاہ محمود قریشی نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔

وزارت خارجہ میں پاکستان اور ایران کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کے دوران پاک ایران تعلقات، علاقائی سلامتی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بات کی جائےگی۔

اس دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی اور ساتھ ہی امریکا اور ایران کے مابین حالیہ کشیدگی پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کی وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا قریب ایک سال کے دوران پاکستان کا یہ تیسرا دورہ ہے۔


شیئر کریں