ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی پاکستان آمد

شیئر کریں

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف دو روزہ دورے پر آج پاکستان آرہے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے باضابطہ مذاکرات کریں گے اور دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔

  ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف وزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے جب کہ ان کی عسکری رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔  نئی حکومت کے بعد کسی بھی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی 5 ستمبر کو پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل جوزف ڈن فورڈ آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاپان کے وزیر مملکت خارجہ امور بھی دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے، جاپانی وزیر مملکت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔


شیئر کریں