ایران کا صہیونی اتحاد کو شکست دینے کا عزم

شیئر کریں

ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایرانی فورسز امریکہ اور اسرائیل کو شکست کا کڑوا ذائقہ چکھنے پر مجبور کر دیں گی۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل حاتمی نے یہ بات تہران میں انقلابی گارڈز کے سابق اہلکاروں سے ایک خطاب میں کہی۔

ایران اور امریکہ کے درمیان تعلقات گزشتہ چند ہفتوں کے دوران شدید تناؤ کا شکار ہیں اور امریکہ نے خلیج کے علاقے میں اپنی فوجی قوت میں کافی اضافہ کر دیا ہے۔ ایرانی جنرل کے مطابق ایرانی انقلاب کے بعد سے امریکا مسلسل ایران کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔

حالیہ دنوں امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی میں اضافے کے حوالے سے کئی ممالک اور ماہرین کو اندیشہ ہے کہ مزید شدت کی صورت میں یہ کشیدگی جنگ میں بھی تبدیل ہو سکتی ہے۔

امریکی وزیر خاارجہ مائیک پومپیو نے 14 مئی کو اپنے دورہ روس کے دوران ان معاملات پر صدر پوٹن اور روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف سے گفتگو کی۔ بند کمرے میں گفگتو کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہم اصولی طور پر ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے۔ لیکن ہم نے ایرانیوں پر واضح کر دیا ہے کہ اگر امریکی مفادات پر حملہ کیا گیا تو ہم بہرصورت اس کا مناسب جواب دیں گے۔




شیئر کریں