ایک ماہ کے دوران بھارتی جیل میں دوسرا پاکستانی ماہی گیر چل بسا

شیئر کریں

کراچی: ایک ماہ کے دوران بھارتی جیل میں قید ایک اور ماہی گیر چل بسا، جس سے ماہی گیر برادری خوف اور پریشانی کا شکار ہے کیوں کہ ان کے ایک سو سے زائد ارکان اب بھی بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔

فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کے ترجمان نے بتایا کہ انہیں حکام کی جانب سے گزشتہ روز سہیل رشید کی موت کے بارے میں آگاہ کیا گیا جو بھارتی ریاست گجرات کی جیل میں اکتوبر 2016 سے قید کاٹ رہے تھے۔

ایف سی ایس کے ایک ویلفیئر افسر غلام رسول، جو بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی کے لیے قانونی اور سفارتی معاملات دیکھتے ہیں، نے بتایا کہ سہیل رشید کی عمر 20 سال تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی اپنے چیئرمین کی ہدایات کے مطابق میت کی واپسی کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے لیکن اس کے لیے 4 سے 5 روز درکار ہوں گے۔





شیئر کریں