بنوں میں اکرم درانی کے قافلے پر حملہ 4 افراد جاں بحق

شیئر کریں

بنوں میں سابق وزیراعلیٰ اور جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ ہوا ہے۔ جس کم ازکم 4 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بم حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، تاہم ڈسٹرکٹ پولیس افسرخرم رشید نے بم دھماکے میں اکرم خان درانی کے محفوظ ہونے کی تصدیق کی۔

اکرم خان درانی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 35 سے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے)کے ٹکٹ پرتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑ رہے ہیں۔

چند روز قبل نیکٹا کی جانب سے جن چھ رہنماوں کے لیے الرٹ جاری کیا تھا ان میں اکرم درانی بھی شامل ہیں۔


شیئر کریں