بی جے پی دوسری مدت کیلئے حکومت بنانے کی پوزیشن میں

شیئر کریں

 بھارت میں لوک سبھا کی 542 نشستوں کے لیے 7 مراحل میں ہونے والے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی جس کے مطابق نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتیں دوسری مدت کے لیے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کی 543 میں سے 542 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کی ووٹنگ مکمل کرلی گئی جس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کا اتحاد ‘نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس’ نے 324 نشستیں حاصل کیں۔

بی جے پی کے مخالف انڈین نیشنل کانگریس کے اتحاد یونائٹیڈ پروگریسیو الائنس نے 106 نشستیں جب کہ دیگر جماعتوں نے 112 نشستیں حاصل کیں۔

حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور بے جے پی اتحاد نے مطلوبہ تعداد سے زیادہ نشستیں حاصل کرلیں۔

یاد رہے کہ 2014 میں حکومت بنانے والی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے 336 نشستیں حاصل کی تھیں جب کہ اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس کو 60 نشستیں ملی تھیں۔

گزشتہ انتخابات کے نتائج کا تناسب دیکھا جائے تو بی جے پی اتحاد کو 28 نشستوں کے خسارے کا سامنا رہا جب کہ کانگریس اتحاد نے 41 نشستیں زیادہ حاصل کیں، اسی طرح دیگر جماعتوں نے 13 نشستیں کھودیں۔


شیئر کریں