جھک جانا ایرانی ثقافت اور ، مذہب میں نہیں، روحانی

شیئر کریں

ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بات چیت کی پیش کش فی الحال مسترد کر دی ہے۔

حسن روحانی کے مطابق جھک جانا ایرانی عوام کی ثقافت اور مذہب سے ہم آہنگ نہیں۔ تاہم انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کے امکان کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا بلکہ ان کا کہنا ہے کہ پہلے امریکی صدر تہران کے خلاف پابندیوں کا خاتمہ کریں اور جوہری معاہدے کو چھوڑنے کا فیصلہ واپس لیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ ایرانی رہنما ان سے رابطہ کریں تو پھر دونوں ممالک کے درمیان تنازعے پر بات ہو سکتی ہے۔


شیئر کریں