جی ٹوئنٹی کے وزرائے خزانہ کا اجلاس آج سے شروع ہو گا

شیئر کریں

ترقی یافتہ اور ترقی پذیر اقوام کے گروپ جی ٹوئنٹی کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہان کا دو روزہ اجلاس آج ہفتے کے روز سے ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں شروع ہو گا۔ اس اجلاس میں مجموعی طور پر مختلف ممالک اور اداروں کے پچپن مندوبین شریک ہو رہے ہیں۔ ورلڈ بینک اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اُدھر امریکی وزیر خزانہ نے واضح کیا ہے کہ وہ دیگر ممالک کے وزرائے خزانہ کے خدشات کا بھرپور جواب دیں گے۔ جی ٹوئنٹی کے وزرائے خزانہ کا اجلاس ایسے وقت پر ہو رہا ہے جب امریکی صدر نے چین اور یورپی یونین پر کرنسیوں کی قدر اور شرح سود کم رکھنے پر تنقید کی ہے۔


شیئر کریں