راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش

شیئر کریں

اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ جڑواں شہروں میں طوفانی ہواؤں سے مختلف مقامات پر درخت گرگئے جس کے باعث سڑکیں بلاک ہوگئیں۔ موسلادھار بارش کے بعد چک شہزاد، چٹھہ بختاور، افشاں کالونی اور ڈھوک چودھریاں سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

آزادکشمیرکے علاقے نکیال میں بھی بادل خوب برسے، اس کے علاوہ میانوالی اور گردونواح میں بھی موسلادھار بارش ہوئی ہے

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور، سرگودھا ڈویژن،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ  مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی اور گوجرانولہ ڈویژن، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں میں بادل برس سکتے ہیں۔


شیئر کریں