سعودی عرب میں بااثر مذہبی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

شیئر کریں

سعودی عرب میں اطلاعات کے مطابق حکام نے بااثر مذہبی مبلغ سفر الحوالی اور ان کے تین بیٹوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ برطانیہ میں مقیم حقوق انسانی کے سعودی کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت کی گئی ہیں جب سفر الحوالی نے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں سعودی عرب کے شاہی خاندان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

سفر الحوالی کو 1990 میں بھی گرفتار کیا گیا تھا اس وقت انہوں نے کویت میں عراقی فوج کو نکالنے کے لیے سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کی آمد کی اور امریکہ سے تعلقات کی مخالفت کی تھی۔

سعودی حکام نے مذہبی رہنما کی گرفتاری کی وجوہات کے بارے میں نہیں بتایا، تاہم کہا جا رہا ہے کہ حالیہ گرفتاریاں ملک میں حقوق انسانی کے کارکنوں، مذہبی رہنماؤں اور دیگر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں۔


شیئر کریں