سٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا

شیئر کریں

سٹیٹ بینک نے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق رواں ماہ 20 سے 31 مئی تک نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا کیا جائے گا۔ 19 مئی سے ایس ایم ایس کے ذریعے بکنگ کا آغازکردیا جائے گا۔

صارفین کو8877 پراپنا شناختی کارڈ نمبر، سپیس اورمنتخب برانچ کا آئی ڈی نمبربھیجنا ہوگا۔ ای برانچزکے آئی ڈی نمبرزسٹیٹ بینک اورنجی بینکوں کی ویب سائیٹس پردستیاب ہیں۔

نئے نوٹ ملک بھرکے مختلف بینکوں کے 142 شہروں کی 1700 شاخوں سے دستیاب ہوں گے۔ نئے نوٹوں کا فی کس کوٹا 10 روپے کی 3 گڈیاں، 50 اور 100 روپے کی ایک ایک گڈی ہے۔

ایک موبائل فون نمبرسے صرف ایک ہی شناختی کارڈ کا نمبربھیجا جاسکتا ہے جبکہ ایک شناختی کارڈ پر صرف ایک ہی مرتبہ نوٹ جاری کئے جائیں گے۔

نئے نوٹ ملک بھرکے مختلف بینکوں کے 142 شہروں کی 1700 شاخوں سے دستیاب ہوں گے۔ نئے نوٹوں کا فی کس کوٹا 10 روپے کی 3 گڈیاں، 50 اور 100 روپے کی ایک ایک گڈی ہے۔


شیئر کریں