سی پیک کے اگلے مرحلے میں چین کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ ہوگا

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور چین کے درمیان جاری اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبے کے نئے مرحلے میں داخل ہوتے ہوئے اب ماحولیاتی تبدیلوں اور غربت کے خاتمے کی جانب زیادہ سے زیادہ توجہ
دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم انشا اللہ پاکستان کی معاشی صورتحال کا نقشہ اور اپنے عوام کی زندگیاں بدلنے والے ہیں۔ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین سماجی و معاشی ترقی پر زور دیتے ہوئے اکٹھا سی پیک کے نئے دور میں داخل ہورہے ہیں جس میں غربت کے خاتمے، ذرعی تعاون اور صنعتی ترقی پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے گی اس کے ساتھ ہم مزید گہرے تعلقات کے ذریعے تعلیم، ایجادات اور ٹیکنالوجی کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا میں جیو پولیٹکل غیر یقینی صورتحال اور تجارت میں بڑھتے ہوئے عدم مساوات اور رکاوٹوں کی موجودگی میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ تعاون، اشتراکیت، روابط اور مشترکہ خوشحالی کا ماڈل پیش کرتا ہے۔


شیئر کریں