شیخ رشید آپے سے باہر ہونے لگے

شیئر کریں

الیکشن جیتنے اور اپنی پسندیدہ وزارت حاصل کرلینے کے بعد شیخ رشید اپنی آئی پر آ گئے۔ اگلے روز ریلوے کے ایم اجلاس میں اعلیٰ سرکاری افسروں کے ساتھ ہتک آمیز زبان استعمال کی جبکہ تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ لال حویلی کے راستے میں موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کے مسئلے پر شیخ رشید کی بوہڑ بازار میں تاجروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کی بوہڑ بازار میں تاجروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی، اس دوران شیخ رشید نے تاجروں سے کہا کہ میں وزیر ہوں چاہوں تو یہ تجاوزات ختم کرا سکتا ہوں، جس پر تاجر برادری نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں تجاوزات ختم ہو‍ں، تاہم پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا تو جیسا اب ہو رہا ہے۔

شیخ رشید کی موجودگی میں ٹریفک وارڈن ہواس باختہ ہوگیا اورشہریوں کے موٹرسائیکلیں گرانا شروع کر دیں جس پر سی ٹی او نے کارروائی کرتے ہوئے اختیارات سے تجاوز کرنے والے وارڈن ریاض کو معطل کردیا۔


شیئر کریں