عفرین میں ترک فورسز کی انسانی حقوق کی پامالیاں

شیئر کریں

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ترک فورسز پرالزام عائد کیا ہے کہ وہ شامی علاقے عفرین میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔ انسانی حقوق کے اس عالمی ادارے نے انقرہ حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ان خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روک دے۔

ترک فورسز نے گزشتہ ماہ ہی اس شامی علاقے میں کرد ملیشیا کو شکست دی تھی۔ تاہم اطلاعات ہیں کہ اس کامیابی کے بعد ترک فوج وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزریاں کر رہی ہے، جن سے ترک حکومت انجان بنی ہوئی ہے۔ ترکی کرد ملیشیا کو ’دہشت گرد قرار دیتا ہے۔


شیئر کریں