عوام ساتھ دیں,قدم سے قدم ملا کر چلیں: نواز شریف کا ویڈیو پیغام

شیئر کریں

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپیل کی ہے کہ عوام ساتھ دیں اور ان سے قدم سے قدم ملا کر چلیں۔ لندن سے پاکستان روانگی کے موقع پر طیارے میں ریکارڈ کیے گئے ویڈیو پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو میرے بس میں ہے اور تھا وہ میں کرچکا، معلوم ہے کہ سزا ہوئی ہے اور مجھے جیل لے جایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ نسلوں کے لیے قربانی دے رہا ہوں

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام میرے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالیں اور قدم کے ساتھ قدم ملا کر چلیں اور ہم ملک کی تقدیر بدلیں، یہ مواقع بار بار نہیں آئیں گے۔ 


شیئر کریں