مزید 4 وزرا وفاقی کابینہ میں شامل، آج حلف اٹھائیں گے

شیئر کریں

 وفاقی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 4 وزرا کو شامل کرلیا گیا ہے۔ جس کے بعد وزرا و مشیران کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوگی۔

 نئے وزرا میں عمر ایوب خان کو توانائی، علی زیدی کو بحری امور اور محمد میاں سومرو کو نجکاری کا قلمدان سونپا جائے گا۔ کابینہ میں شامل مراد سعید کے قلمدان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں وزیر مملکت کا درجہ دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 20 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی 21 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا جس میں 16 وزرا اور 5 مشیر شامل تھے جس کے بعد شہریار آفریدی کو کابینہ میں شامل کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان سونپا گیا۔


شیئر کریں