ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

شیئر کریں

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے اور دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 04 سے 06 ڈگری کمی کی پیش گوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز: خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، پنجاب میں راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن، اسلام آباد، بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، سبی، نصیرآباد ڈویژن، سندھ میں سکھر، لاڑکانہ، شہیدبینطیرآباد، کراچی ڈویژن جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں تیزہواوٗں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورچند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔


گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان،سائیوال، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، مکران،کوئٹہ، قلات، ژوب،سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظرآباد، حیدر آباد ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی

پنجاب کے شہر راجن پور اور گرد و نواح میں تیز بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی جب کہ فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ 8 ہزار کیوسک گنجائش والے برساتی نالے کاہا سلطان سے 36 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پچھلے 24 گھنٹۓ کے دوران بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کے باعث کئی شاہراہیں بند کردی گئیں اور مختلف حادثات میں 2 افراد بھی جاں بحق ہوئے۔ ندی نالوں میں طغیانی کے باعث کوئٹہ کراچی، ہرنائی پنجاب شاہراہ بند کردی گئی جب کہ پھلوں کے باغات اور فصلیں شدید متاثر ہوئیں۔


شیئر کریں