نیب لاہور کوہیلی کاپٹر فراہم کردیا گیا

شیئر کریں

 نوازشریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لیے نیب لاہور کوہیلی کاپٹر فراہم کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز نیب لاہور کے ڈائریکٹر شہزاد سلیم نے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو خط لکھا تھا جس میں نوازشریف اور مریم نواز کی اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ ڈی جی نیب لاہور کے خط کا چیئرمین نیب نے مثبت جواب دیا ہے اور نوازشریف، مریم نواز کی لاہور ائیرپورٹ سے اسلام آباد منتقلی کےلیے ہیلی کاپٹر فراہم کردیا گیاہے۔ 

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 11، مریم نواز کو 8 اور ان کے شوہر محمد صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے جس کےبعد نیب نے گزشتہ روز کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔

میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے 13 جولائی کو وطن واپسی کا اعلان کیا ہے جب کہ نیب نے انہیں لاہور سے ہی اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


شیئر کریں