نیٹو رکن ممالک دفاع کے لیے دو فیصد بجٹ کے ہدف پر قائم
شیئر کریں
مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ممالک اپنے اس ہدف پر قائم ہیں کہ 2024 تک وہ اپنی اپنی سالانہ مجموعی قومی پیداوار کا دو فیصد حصہ دفاع پر خرچ کریں گے۔ یہ اتفاق رائے برسلز میں جاری اس تنظیم کی دو روزہ سمٹ میں ہوا، جو آج جمعرات کو ختم ہو رہی ہے۔
سمٹ میں شریک سربراہان مملکت و حکومت نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ سابق یوگوسلاویہ کی ریاست مقدونیہ کو نیٹو کی رکنیت کے لیے مذاکرات کی دعوت دی جائے گی۔
کانفرنس کے پہلے روز امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے برلن حکومت پر اس وجہ سے تنقید بھی کی گئی کہ جرمنی روسی تیل اور گیس کی درآمدات پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ چانسلر میرکل نے اس تنقید کو رد کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی اپنی سیاست میں آزاد ہے اور اپنے فیصلے خود کرتا ہے۔