وفاقی کابینہ آج ایمنسٹی سکیم کی منظوری دے گی

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں ایمنسٹی سکیم کی منظوری دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کو اشیا خورد و نوش سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی جب کہ ملکی موجودہ نظام تعلیم اور مدارس کو قومی دھارے میں لانے سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

بیرون ملک قید پاکستانیوں کی قونصلر رسائی پالیسی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل جب کہ قومی ائیر لائن کے چارٹر اور ایریل ورک لائسنس کی تجدید پر بھی غور کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کراچی اور کوئٹہ کی انسداد منشیات عدالتوں میں نئے ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔


شیئر کریں