وینزویلا کا بحران، امریکہ اور روس میں کشیدگی

شیئر کریں

ماسکو حکومت کی وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کے لیے حمایت روس اور امریکہ کے مابین ایک نئی کشیدگی کی وجہ بن سکتی ہے۔

وینزویلا میں سیاسی صورتحال کے ابتر ہونے کے ساتھ ہی امریکہ اور روس نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنا شروع کر دیے ہیں۔ کریملن صدر مادورو کی حمایت کر رہا ہے جبکہ وائٹ ہاؤس اپوزیشن رہنما اور خود ساختہ صدر خوان گوائیڈو کے ساتھ ہے۔

امریکی اور روسی وزرائے خارجہ اس کشیدگی کے خاتمے کی خاطر آئندہ ہفتے فن لینڈ میں ملاقات بھی کریں گے۔ ادھر صدرمادورو نے کہا ہے کہ ملکی فوج بغاوت کی تمام تر کوششیں ناکام بنا دے گی۔


شیئر کریں