ٹرمپ کی دھمکیاں، ایران امریکہ کشیدگی میں اضافہ

شیئر کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کی جانب دھمکی آمیز بیان کے بعد خلیج کے خطے میں صورتحال مزید کشیدگی کی جانب بڑھتی دکھائی دیتی ہے۔

امریکہ نے خطے میں اپنا طیارہ بردار جنگی بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن تعینات کیا ہے اور اطلاعات کے مطابق ایک لاکھ 20 ہزار فوجیوں کو بھی مشرقِ وسطیٰ بھیجنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔

کشیدگی میں حالیہ اضافے کے بعد اطلاعات کے مطابق ایران نے بھی خلیج فارس میں اپنی جنگی کشتیوں پر میزائل نصب کر دیے ہیں۔ دوسری جانب امریکہ نے بحیرہ عرب میں دو روزہ فوجی مشق کی ہے۔

امریکی نیوی کا کہنا ہے کہ خلیج فارس میں غیر ظاہر شدہ ایرانی خدشات کے پیش نظرفضائی طیاروں سے لیس بحری بیڑے کے ساتھ انہوں نے بحیرہ عرب میں مشقیں کیں۔ یہ مشقیں اور تربیت امریکی ابراہم لنکن ایئرکرافٹ کیریئر کے ساتھ امریکی میرین کورکے تعاون سے کی گئی۔

ایک خبر کے مطابق ایران امریکہ تنازع پر برطانیہ نے خبردار کیا ہے کہ یہ تنازع ‘کسی حادثے سے’ محاذ آرائی تک جاسکتا ہے۔



شیئر کریں