پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

شیئر کریں

پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ایکٹ کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے۔

لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا سمیت کئی شہروں کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں ڈاکٹرز نے کام بند کر رکھا ہے جب کہ سرکاری ہسپتالوں میں پرچی کاؤنٹر،نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف بھی احتجاج میں شامل ہوگیا۔

ینگ ڈاکٹرز نے دھمکی دی ہےکہ جب تک ہسپتالوں کی نجکاری کا عمل نہیں رکتا احتجاج جاری رکھیں گے۔

ڈاکٹرز اور عملے کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، دور دراز سے آئے مریض دربدر ہیں اور نجی اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔


شیئر کریں