پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ

شیئر کریں

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایک بار پھرعوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں کرلیں۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے، جس میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے  پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویزکی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے فی لیٹراضافے کی سفارش اور لائٹ ڈیزل کو 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ آج قیمتوں کا اعلان کرے گی۔


شیئر کریں