کراچی میں بوندا باندی ، موسم خوشگوار

شیئر کریں

کراچی میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے جاری ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آج بھی مطلع مکمل ابرآلود رہنے اور بونداباندی کی پیش گوئی ہے۔

گزشتہ رات سپر ہائی وے، سکیم 33، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ، نارتھ کراچی، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ ہوا میں ٹھنڈک بھی محسوس ہونے لگی۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر میں مطلع مکمل ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغرب سے ہوائیں چل رہی ہیں، آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم ایسے ہی ابر آلود رہے گا جب کہ کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔


شیئر کریں