ہیلی کاپٹر حادثے پر انڈین افسر فارغ

شیئر کریں

انڈین ائیر فورس نے سری نگر ائیر بیس کے ائیر آفسر کمانڈنگ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ انہیں سری نگر کے پاس 27 فروری کو ایم آئی 17 کے حادثے کے معاملے میں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

27 فروری کو انڈیا اور پاکستان کے لڑاکا طیارے ایک دوسرے کے خلاف آپریشن میں شامل تھے اس دوران بھارتی فوج کا ایم آئی 17 حادثے کا شکار ہو گیا تھا اور اس میں سوار تمام چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق انڈین فضائیہ نے غلطی سے اپنے ہی میزائل سے اس ہیلی کاپٹر کو مار گرایا تھا۔ اس بارے میں مجرمانہ مقدمہ چلانے کی بات بھی کی جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ فضائیہ اس بارے میں کسی طرح کی نرمی برتنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ اس معاملے میں کئی غلطیاں کی گئی ہیں۔



شیئر کریں