آکسفورڈ یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کواعزاز

آکسفورڈ یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کواعزاز

نیوزڈیسک۔۔۔

پاکستان اور بھارت میں مقبول مایہ ناز پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو گلوکاری کے میدان میں بہترین کارکردگی پر برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ اعزازی شیلڈ سے نوازا ہے۔

دنیا بھرمیں شائقین کو اپنی آواز سے دیوانہ بنانے والے راحت فتح علی خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے کچھ طلبہ کے ایک پراجیکٹ کے لئے مدعو کیا تھا جسے فیوژن کا نام دیا گیا، ان کا مقصد راحت فتح علی خان کے ساتھ مل کر انڈین کلاسیکی آرٹ کو اجاگر کرنا تھا۔

اس کے ساتھ ساتھ راحت فتح علی خان نے یونیورسٹی کے سب سے تاریخی مقام ہولی ویل میوزک روم میں بھی پرفارم کیا۔واضح رہے کہ 17ویں صدی میں قائم کیا جانے والا ہولی ویل میوزک روم یورپ کا سب سے قدیم میوزک روم ہے جسے خاص طور پر راحت فتح علی خان کے لیے کھولا گیا۔

راحت فتح علی کے ترجمان کے مطابق ’یورپ اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے آخری تین صدیوں کے کامیاب اور سب سے بڑے کمپوزر اور موسیقاروں نے اس کمرے میں میوزک تیار کیا، یہ جگہ بہت ہی معزز اور قدیم ہے‘۔

راحت فتح علی خان کا اس موقع پر نہایت عزت و احترام کے ساتھ استقبال کیا گیا۔اس موقع پر موجود دنیا بھر سے شرکاء نے راحت فتح علی خان کے فن کو سراہا۔ راحت فتح علی خان نے تقریب کی تصاویر سماجی میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے استاد نصرت فتح علی خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔19