اگلے 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش۔  گلگت بلتستان میں گلیشرز پگھلنے سے سیلاب کا خطرہ

اگلے 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش۔ گلگت بلتستان میں گلیشرز پگھلنے سے سیلاب کا خطرہ

نمائندہ ہم شہری، لاہور۔۔۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اگلے تین روز کے دوران گلگت بلتستان اور چترال میں شدید بارشیں ہوں گی۔جبکہ شدید بارشوں کی وجہ سے گلگت بلتستان میں ہنزہ، نگر، غذر، شنگار، شنگاو، شیوک اور چترال کے علاقوں میں گلیشرز کے بہنے سے شدید سیلاب کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن، خیبرپختونخوا، فاٹا اورکشمیرمیں اکثر مقامات پرجبکہ بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان،سکھراور میر پور خاص میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں آئندہ 48گھنٹوں تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔