شنگھائی میں جی 20 کے وزرائے تجارت کا اجلاس

شنگھائی میں جی 20 کے وزرائے تجارت کا اجلاس

نیوز ڈیسک۔۔۔

چین کے شہر شنگھائی میں جی 20 ملکوں کے وزراٰئے تجارت کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں عالمی معیشت کو در پیش خطرات پر توجہ مبذول کرائی گئی ہے اور عالمی اقتصادیات کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کی خاطر مزید مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

جی 20 کے وزرائے تجارت کا دو روزہ اجلاس ہفتہ 9 جولائی کو شروع ہوا تھا۔

اجلاس میں جی 20 تجارتی و سرمایہ کاری گروپ کے فرائض، حکمت عملی اورعالمی سرمایہ کاری کے اصول کے عنوانات کی حامل تین دستاویز کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

شرکا نے رواں سال کے آخر تک تجارت میں آسانی کے معاہدے کی منظوری کی ضمانت بھی دی ہے۔

اجلاس میں چین کے اقتصادی امور کے وزیر نہات زیبک چی نے مہاجرین کے اقتصادیات اور تجارت میں حصہ ڈالنے کی خاطر لازمی اقدامات کی تجویز پیش کی جسے اختتامی اعلامیہ میں شامل کیا گیا ہے۔