عالمی اقتصادیات کو لاحق خطرات بڑھ رہے ہیں، آئی ایم ایف

عالمی اقتصادیات کو لاحق خطرات بڑھ رہے ہیں، آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ یعنی IMF نے خبردار کیا ہے کہ عالمی اقتصادیات کو لاحق خطرات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔

آئی ایم ایف نے دنیا کی بیس بڑی معیشتوں (جی 20) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ترقی کے شعبے میں مزید سرمایہ خرچ کریں۔ ہفتہ 23 جولائی کے روز یہ بات آئی ایم ایف کی جانب سے جی 20 ممالک کے مرکزی بینکوں کے سربرہان اور وزرائے خزانہ کے اجلاس میں کہی گئی۔

یہ اجلاس جنوب مغربی چینی صوبے چینگ ڈو میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے نتیجے میں عالمی اقتصادیات پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا۔