ممتاز براڈ کاسٹر آغا ناصر کر گئے

ممتاز براڈ کاسٹر آغا ناصر کر گئے

نیوز ڈیسک۔۔۔

معروف براڈ کاسٹر، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر آغا ناصر اسلام آباد میں انتقال کرگئے ہیں۔ آغا ناصر ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلیی ویژن پر کئی اہم ترین عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ وہ ایک ڈرامہ نگار اور مصنف بھی تھے، انہوں نے ریڈیوپاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن پرمتعدد سلسلہ وار ڈرامے پیش کئے۔

1955 میں انہوں نے ریڈیو پاکستان سے بحیثیت براڈکاسٹر اپنے کریئر کا آغاز کیا، بعد ازاں وہ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

1964 میں جب پاکستان میں ٹیلی ویژن کی بنیاد رکھی گئی تو وہ بطور ہدایت کار اور پروڈیوسر اس سے منسلک ہوگئے۔ وہ کچھ عرصے کے لیے پی ٹی وی کے مینیجنگ ڈائریکٹر بھی رہے۔
آغا ناصر نے ریڈیو پاکستان میں 147اسٹوڈیو نمبر 9″ اور 147حامد میاں کے یہاں148 جبکہ پاکستان ٹیلی وژن میں 147الف نون ،تعلیم بالغان جیسے شاہکار ڈرامے تخلیق کئے۔

1970 کے عام انتخابات کی براہ راست نشریات بھی ان کے کیرئیر میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے. انہوں نے کئی فلموں کی ہدایت کاری بھی کی، ان کی زیر ہدایت فلموں میں وحید مراد اور طلت اقبال جیسے اداکاروں نے کام کیا۔

آغا ناصر ایک اچھے مصنف بھی تھے انھوں نے کل چھ کتابیں تحریر کیں، ثقافت پر تحریروں کو کافی پسند کیا گیا۔
آغا ناصر کو ان کی خدمات کے نتیجے میں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔