نوبل انعام یافتہ مصنف ایلی ویزل انتقال کر گئے

نوبل انعام یافتہ مصنف ایلی ویزل انتقال کر گئے

نوبل امنانعام یافتہ اور بین الاقوامی شہرت یافتہ مصنف ایلی ویزل 87 سال کی عمر میں نیویارک میں انتقال کر گئے ہیں۔

وہ 1941 سے 1945 تک جرمن نازیوں کی طرف سے یہودیوں کے قتل عام "ہولو کاسٹ” میں سے زندہ بچ جانے والوں میں شامل تھے۔

رومانیہ میں پیدا ہونے والے ایلی ویزل کو ان کے خاندان کے ہمراہ 1944 میں بدنام زمانہ آشوٹز کیمپ منتقل کیا گیا۔ ان کے والدین اور بہن نازیوں کے وحشیانہ مظالم سے موت کا شکار ہوگئے لیکن وہ اس سے بچ نکلے۔ پھر بحیثیت صحافی اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کیا۔

ہولوکاسٹ سے متعلق ان کے تجربات اور واقعات کی یادداشتوں پر مبنی کتاب "نائیٹ” نامی کتاب 1958 میں شائع ہوئی۔

اس کتاب کی 30 مختلف زبانوں میں لاکھوں جلدیں دنیا بھر میں فروخت ہوئیں ۔

انھیں 1986 میں امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔
ویزل کو امریکی تمغہ برائے آزادی اور فرانسیسی ایوارڈ لیجن آف آنر گرینڈ کراس سے بھی نوازا گیا۔