یہ سال اچھا رہا

یہ سال اچھا رہا

نیوز ڈیسک۔۔۔

ادارہ شماریات نے دعویٰ کیا ہے کہ مالی سال 2015-16 کے دوران مہنگائی کی شرح گزشتہ 46سال میں کم ترین رہی۔

ادارہ شماریات کے سربراہ طارق باجوہ کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مہنگائی کی شرح میں کمی کا بنیادی سبب ہے۔

ادارہ شماریات کے سربراہ طارق باجوہ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ رواں سال مہنگائی کی شرح ہدف سے کم ریکارڈ کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچے، تاہم ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ایک سال میں گیس کی قیمت میں 10فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں 61فیصد، آلو کی قیمت میں 45فیصد، انڈوں کی قیمت میں 8 فیصد، سگریٹ کی قیمتوں میں 4فیصد اضافہ ہوا جبکہ چاول کی قیمت میں ڈیڑھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور چکن کی قیمت پونے سات فیصد کم ہوئی۔ پیاز کی قیمت میں بھی دوفیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔