ایران کی معدنیات کی برآمد میں 76 فیصد اضافہ

ایران کی معدنیات کی برآمد میں 76 فیصد اضافہ

اے پی پی۔۔۔

پچھلے چار ماہ کے دوران ایران کے معدنی وسائل کی پیداوار اور برآمدات میں76 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ایران کے ادارہ فروغ تجارت کے صدر محمد رضا مودودی نے مشہد میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے معدنی مواد اور معدنی اشیا کی برآمدات میں 76 فی صد کااضافہ پوری منصوبہ بندی کے تحت انجام پایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران، اپنی روائتی منڈیوں میں واپس قدم رکھ رہا ہے اور آنے والے دنوں میں ایران کی معدنیات کی برآمدات میں مزید اضافہ ہو گا۔

محمد رضا مودودی کا کہنا تھا کہ اپریل سے جولائی کے اختتام تک مجموعی طور پر 16 ارب ڈالر سے زائد کی معدنی اشیا برآمد کی گئی ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت رقم کے لحاظ سے21 فی صد زیادہ ہے۔

ایران کے مشیر صنعت و معدنیات و تجارت نے مزید کہا کہ اس عرصے کے دوران اپنی قدر کے لحاظ سے ایران کی صنعتی برآمدات میں 26 فی صد اور دستکاریوں کی برآمدات میں 28 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔