عید الاضحی پر 3 پاکستانی فلمیں پیش کی جائیں گی

عید الاضحی پر 3 پاکستانی فلمیں پیش کی جائیں گی

ہم شہری، شوبز رپورٹر۔۔۔

عید الاضحی پرتین پاکستانی فلمیں ریلیز کی جا رہی ہیں۔ ستمبر کے شروع میں جواد بشیر کی فلم تیری میری لو سٹوری ریلیز ہوگی، جس کے بعد عید کے موقع پر اے آر وائی فلم کی جانان، اردو 1 کی ایکٹر ان لا اور جیو فلم کی زندگی کتنی حسین ہے، کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

ان کے علاوہ بالی وڈ کی جانب سے نواز الدین صدیقی کی فریکے علی اور سدہارتھ ملہوترہ اور کترینہ کیف کی بار بار دیکھو بھی اسی دوران ریلیز کی جارہی ہے۔

ان فلموں کے ایک ساتھ ریلیز ہونے سے خیال کیا جا رہا ہے کہ، فلموں کا بزنس متاثر ہو سکتا ہے۔تاہم سبھی پروڈیوسرز اپنی جگہ پر اعتماد ہیں اور انہوں نے حتمی فیصلہ ناظرین پر چھوڑ دیا ہے۔

ایکٹر ان لاکی پروڈیوسر فضا علی میرزا کا کہنا ہے کہ وہ ایک بار جب ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیتی ہیں تو پھر جتنا بھی مقابلہ ہو اس پر قائم رہتی ہیں۔فضا علی دو سال قبل عید الاضحیٰ پر ہی سپر ہٹ نامعلوم افراد بھی ریلیز کرچکی ہیں۔

جانان کی پروڈیوسر حریم فاروق کہتی ہیں کہ تین فلموں کے مقابلے میں ناظرین کا فیصلہ حتمی ہو گا کہ وہ کس فلم کو دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے ہمیں اپنے کام پر یقین رکھنا چاہیے ، توقع ہے کہ سب کچھ اچھا ہی ہوگا۔