بنگلہ دیش بھی سارک اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا

بنگلہ دیش بھی سارک اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا

نیوز ڈیسک۔۔۔

بھارت کے بعد بنگلا دیش نے بھی پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا نے کھٹمنڈو میں سارک سیکرٹریٹ کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور شہر یار عالم نے کہا ہے کہ اندرون ملک مصروفیات کے باعث اس کانفرنس میں شرکت نہیں کی جا سکتی۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان اور بھوٹان بھی نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والے سارک سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔اس طرح آٹھ رکنی علاقائی تنظیم کے چار ارکان کی جانب سے شرکت سے انکار کے بعد سارک کا موجودہ صدر ملک نیپال کسی بھی وقت پاکستان میں ہونے والی کانفرنس کو ملتوی کر سکتا ہے۔