کل پاکستان موسیقی کانفرنس الحمرا ہال میں جاری

کل پاکستان موسیقی کانفرنس الحمرا ہال میں جاری

نمائندہ ہم شہری۔۔۔

کل پاکستان موسیقی کانفرنس کی چھ روزہ سالانہ موسیقی کانفرنس الحمرا آرٹس کونسل میں جاری ہے۔ موسیقی کانفرنس کی تیسری رات آج گھرانوں کی میراث کے نام سے کلاسیکی موسیقی کے مختلف گھرانوں کے فنکار موسیقی پیش کریں گے۔

کل جمعرات کے روز رات آٹھ سے 12 بارہ بجے تک فولک اور نیم کلاسیکی موسیقی پیش کی جائے گی جبکہ جمعے کی رات کلاسیکی موسیقی کے لیے مخصوص ہے۔

ہفتہ 24ستمبر کی رات کل پاکستان موسیقی کانفرنس کی اختتامی رات ہو گی ، جس میں حسب روایت رات بھر کلاسیکی اور نیم کلاسیکی موسیقی کے چوٹی کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

یہ چھ روزہ موسیقی کانفرنس ہر سال باغ جناع اوپن ائیر تھیٹر میں منعقد کی جاتی تھی، تاہم منتظمین کے مطابق سکیورٹی خدشات کی بنا پر اس بار انتظامیہ کی ہدایت پر اس پروگرام کو الحمرا ہال میں کرنا پڑا۔