بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ دو ہلاک

بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ دو ہلاک

نیوز ڈیسک۔۔۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولا میں اتوار کی شب بھارتی فوج کی 46 راشٹریہ رائفلز کے کیمپ پر ایک فدائی حملے میں بی ایس ایف کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔

یہ حملہ مقبوضہ وادی کے ضلع بارہمولہ کے علاقے جان باز پورہ میں ہوا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق حملہ آور کیمپ میں داخل نہیں ہو سکے اور کیمپ کے باہر تصادم میں ہی دونوں حملہ آور مارے گئے ۔

مقامی پولیس کے مطابق تصادم کے دوران بھارت کی سرحدی حفاظتی فورس کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ دو فوجی اور مزید ایک بی ایس ایف اہلکار زخمی ہوئے۔

اتوار کی شب ساڑھے دس بجے ہوا ۔اس حملے کی زد میں آ نے والے فوجی کیمپ اور دو ہفتے قبل اوڑی حملے کے مقام کے درمیان پچاس کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔