محکمہ جنگلی حیات کے زیر انتظام ٹرافی ہنٹنگ پروگرام 2016 شروع

محکمہ جنگلی حیات کے زیر انتظام ٹرافی ہنٹنگ پروگرام 2016 شروع

نمائندہ ہم شہری۔۔۔

کالا ہرن اور چنکارہ سفاری ٹرافی ہنٹنگ کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل محکمہ جنگلی حیات پنجاب خالد عیاض خان کا کہنا تھا کہ کالا ہرن اور چنکارہ سفاری ٹرافی ہنٹنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، اب تک پانچ ٹرافیاں ہنٹ کروائی جا چکی ہیں۔

شکاریوں نے پہلے روز تین، دوسرے روز ایک کالے ہرن اور ایک چنکارہ کا شکار کیا۔ علی احسن نے کالے ہرن کی 29 انچ سائز کی ٹرافی ہنٹ کی جبکہ فخر بوسن نے 13 انچ چنکارہ ہرن کا شکار کیا۔صہیب جاوید نے 26 انچ ، عثمان احسن نے 27 اور 28 انچ کی دو ٹرافیوں کا شکار کیا۔

محکمہ جنگلی حیات پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ قانونی شکاریوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی شکار کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔