چینی کرنسی عالمی ریزرو کا حصہ بن گئی

چینی کرنسی عالمی ریزرو کا حصہ بن گئی

انٹر نیشنل ڈیسک ۔۔۔۔

چین کی کرنسی کو یکم اکتوبر سے امریکی ڈالر، یورو، جاپانی ین اور برطانوی پاونڈ کے ساتھ باضابطہ طور عالمی کرنسی کا درجہ دے دیا گیا ہے۔اس فیصلے کا اعلان ایک سال قبل کر دیا گیا تھا۔ریزرو میں شامل کرنسیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ آزادانہ تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے چین کے یوان کو ان کرنسیوں میں شامل کرلیا ہے جنہیں آئی ایم ایف عالمی سطح پر ملکوں کو اپنے اقتصادی مسائل سے مقابلے کے لیے مدد دینے میں استعمال کرتا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چینی کرنسی کو بین الاقوامی ریزروکی حیثیت دینے کا مطلب عالمی معیشت میں چین کے بڑے اور وسیع ہوتے ہوئے کردار کو تسلیم کرنا ہے۔

مالیاتی ا مور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چین پر اس شک و شبہے کا اظہار کیا جاتا رہا ہے کہ وہ بین الاقوامی منڈی میں اپنی مصنوعات کی قیمتیں کم رکھنے کے لیے اپنی کرنسی کی قدر کو اس کی اصل حیثیت سے گھٹاتا رہا ہے۔

کرنسیوں کے بین الاقوامی ریزرو میں چین کے یوان کا حصہ تقریباً 11 فی صد ہوگا جب کہ امریکی ڈالر
اس کے 42 فی صد کے لگ بھگ ہے۔