ایشیا اور افریقہ کے دس ممالک میں بچوں کی سب سے زیادہ اموات

ایشیا اور افریقہ کے دس ممالک میں بچوں کی سب سے زیادہ اموات

ہیلتھ ڈیسک۔۔۔۔

گزشتہ برس دنیا بھر میں پانچ برس سے کم عمر بچوں کی سب سے زیادہ اموات صرف دس ممالک میں ہوئی ہیں۔ایک طبی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس پانچ برس سے کم عمر کے 59لاکھ بچے ہلاک ہوئے، جن میں ساٹھ فیصد کا تعلق ایشیا اور افریقہ کے دس ممالک سے تھا۔

59لاکھ بچوں میں سے نصف اٹھائیس دن کے ہونے سے قبل ہی موت کا شکار ہو گئے۔اس رپورٹ کے مطابق نمونیا سب سے زیادہ ہلاکتوں کی وجہ بنا۔

بچوں کی ہلاکت کے لحاظ سے سر فہرست دس ملکوں میں پاکستان بھی شامل ہے، اس کے علاوہ بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، انگولا اور نائجیریا بھی اس فہرست میں آتے ہیں۔